بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے مغربی چمپارن ضلع کے گوناها واقع سرکاری
مڈل اسکول میں کھانا بنانے کے دوران بچی کی موت ہونے کے معاملے کی تحقیقات
کا حکم دیا۔وزیر اعلی نے اس واقعہ پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آج
کہا کہ اس
معاملے کی تحقیقات کے لئے ضلع کے انتظامیہ اور پولیس کے سینئر افسران کو
مشترکہ طور پر جائے حادثہ پر بھیجا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے بعد اس معاملے میں قصوروار پائے جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔